تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت121) شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ: شکر نعمت زبان سے بھی ہوتا ہے اور عمل سے بھی۔ اللہ تعالیٰ نے شہادت دی ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے شکر نعمت، اس کے احکام کی اطاعت، اس کے امتحانات میں کامیابی اور اس کے حقوق کی ادائیگی سب کو پورا کر دیا، چنانچہ فرمایا: « وَ اِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْ وَفّٰۤى» [ النجم: ۳۷ ] اور ابراہیم جس نے پورا حق ادا کر دیا۔ اور دیکھیے سورۂ بقرہ (۱۲۴)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.