تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت97)وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ يَضِيْقُ …: اللہ تعالیٰ نے کفار کے استہزا اورکفر و شرک پر اصرار سے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت تاکید والے الفاظ میں تسلی دی۔چنانچہ لام تاکید اور قَدْ برائے تحقیق کے ساتھ اس بات کا اظہار فرمایا کہ ہم آپ کے حالات سے بے خبر نہیں، بلکہ ہر وقت ہماری توجہ آپ کی طرف ہے، اب بھی اور آئندہ بھی اور ہم جانتے ہیں کہ یقینا آپ کاسینہ ان کی باتوں سے تنگ پڑجاتاہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.