تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت42)وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا …: الظّٰلِمُوْنَ سے مراد یہاں کفار اور مشرکین ہیں اور یہ بات اس سورت کی آیت (۴۴) سے صاف واضح ہو رہی ہے، یعنی اگر اللہ تعالیٰ ان کفار کو مہلت دے رہا ہے تو مت سمجھو کہ وہ ان کے اعمال سے بے خبر ہے۔

اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ …: تَشْخَصُ باب مَنَعَ سے ہے، شُخُوْصٌ کا معنی ہے خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے آنکھوں کا کھلا رہ جانا، حرکت نہ کرنا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.