تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت30) وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا …: اَنْدَادًا نِدٌّ کی جمع ہے۔ راغب نے لکھا ہے: نَدِيْدُ الشَّيْئِ مُشَارِكُهُ فِيْ جَوْهَرِهِ کہ جو کسی چیز کے اصل میں شریک ہو، جبکہ مثل کا لفظ ہر مشارک پر بولا جاتا ہے، چنانچہ ہر ند مثل ہے مگر ہر مثل ند نہیں۔ (اس لیے اس کا ترجمہ شریک کیا جاتا ہے) یعنی وہ ان کی پوجا کرنے لگے اور دکھ درد میں انھیں پکارنے لگے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کا جرم شرک کا ارتکاب اور لوگوں میں اس کی اشاعت کے ذریعے سے انھیں اسلام سے روکنا اور گمراہ کرنا قرار دیا ہے۔ تَمَتُّعٌ کچھ وقت تک فائدہ اٹھانے کو کہتے ہیں۔ قرآن میں جہاں بھی یہ لفظ تَمَتَّعْ یا تَمَتَّعُوْا (یعنی فائدہ اٹھاؤ) آیا ہے، اس کا مطلب اس کی اجازت دینا نہیں بلکہ اس پر ڈانٹنا اور ڈرانا ہے، یعنی اچھا اگر تم باز نہیں آتے تو چند روز کے مزے اڑا لو، مگر کب تک؟ آخر کار تمھیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہنا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.