تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت9)عٰلِمُ الْغَيْبِ …: الْكَبِيْرُ میں بھی مبالغہ ہے اور الْمُتَعَالِ (جو اصل میں عَلَا يَعْلُوْ کے باب تفاعل سے مُتَعَالِوٌ تھا) میں حروف زیادہ ہونے سے معنی میں مبالغہ مراد ہے۔ مُتَعَالِوٌ کی واؤ کو یاء سے بدلا تو مُتَعَالِيٌ ہوا، پھر یاء کو آیات کے آخری الفاظ (جنھیں اصطلاح میں فاصلہ، فواصل کہتے ہیں) کی موافقت اور تخفیف کے لیے حذف کر دیا گیا۔ اس میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت اور اس کی کبریائی اور بلندی کا بے حد و حساب ہونا بیان ہوا ہے، جو درحقیقت پچھلی بات ہی کی تاکید ہے۔ الْغَيْبِ مصدر ہے، بمعنی اسم فاعل، یعنی غائب جو حواس اور بدیہ عقل سے غائب ہو۔ الشَّهَادَةِ مصدر بمعنی اسم فاعل ہے، یعنی جو شاہد و حاضر ہے۔ اسم فاعل کو مصدر کی صورت میں لانے سے مبالغہ مقصود ہے، جیسے زَيْدٌ عَادِلٌ کے بجائے زَيْدٌ عَدْلٌ کہتے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.