تفسير ابن كثير
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 75) ➊ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ: ان کا یہ پوچھنا اپنے تکبر کے اظہار اور طنز کے لیے تھا۔
➋ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ: یعنی ہمیں نہ صرف ان کے رسول ہونے پر یقین ہے، بلکہ ان کے دیے ہوئے ایک ایک حکم کے صحیح ہونے پر بھی یقین ہے۔