تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 88) وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ …: اٹھارہ پیغمبروں کا نام لے کر، ان کے ساتھ ان کے آباء، اولاد اور اخوان کا ذکر کر کے فرمایا کہ اگر بفرض محال نبی یا اس کے قرابت دار بھی شرک کر بیٹھتے تو ان کا کیا کرایا سب ضائع ہو جاتا۔ کیونکہ شرک کے ساتھ کوئی بڑے سے بڑا عمل بھی قبول نہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا: «لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ» [ الزمر: ۶۵ ] اگر آپ نے شرک کیا تو آپ کا بھی تمام عمل ضائع ہو جائے گا۔ پیغمبر سے شرک ہونا تو ممکن نہیں، یہ سب کچھ امتیوں کو سنایا جا رہا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.