تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 66) وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ: تیری قوم نے اسے جھٹلا دیا۔ اس بِهٖ کی ضمیر سے مراد قرآن بھی ہو سکتا ہے اور اوپر کی آیات میں مذکور عذاب بھی۔ «قُلْ لَّسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ» یعنی میرا یہ کام نہیں ہے کہ تمھارے جھٹلا دینے اور بد تمیزی کرنے پر خود عذاب نازل کر دوں، میرا کام تو صرف یہ ہے کہ تمھیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں اور نہ ماننے والوں کو اس کی سزا بتا دوں، اس کے بعد عذاب بھیجنا یا نہ بھیجنا اللہ کے اختیار میں ہے اور اس سے بچنے کی فکر کرنا تمھارا کام ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.