تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 17) وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ …: اس آیت سے شرک کی جڑ کٹ گئی۔ کیونکہ جس انسان کا یہ عقیدہ پختہ ہو جائے کہ دکھ اور تکلیف کو دور کرنے والا اور ہر قسم کی خیر کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے تو پھر وہ دوسروں کے آگے سجدے کرنا اور ان کی قبروں پر نذرانے چڑھانا اور سمجھنا کہ وہ حاجتیں پوری کر سکتے ہیں، بہت بڑی حماقت سمجھے گا۔ قرآن نے اس بات پر خصوصی زور دیا ہے کہ ہر قسم کا نفع و ضرر اللہ کے ہاتھ میں ہے، اس پر عقیدہ پختہ ہو جائے تو انسان شرک میں مبتلا نہیں ہوتا۔ مزید دیکھیے سورۂ اعراف (۱۸۸)، یونس (۱۰۴ تا ۱۰۷)، فاطر (۲)، سورۂ زمر (۳۸) اور سورۂ جن (۲۱)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.