تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 80)مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ …: چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور مبلغ ہیں، اس لیے ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور دوسرے شریعت کے احکام سب ایسے ہیں جنھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توضیح کے بغیر سمجھنا ممکن نہیں، لہٰذا قرآن مجید سمجھنے کے لیے کوئی شخص سنت سے بے نیاز نہیں ہو سکتا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت عین اللہ کی اطاعت ہے۔ [ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو الرسالۃ للشافعی رقم: (۵۷، ۵۸) أیضًابحث البیان الرابع ]

وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ: یعنی اس کے بعد بھی اگر لوگ گمراہ ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری آپ پر نہیں، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی ہے۔ (رازی)



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.