تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 30)وَ مَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ …: ذٰلِكَ کا اشارہ قتل نفس کی طرف بھی ہو سکتا ہے، دوسروں کا مال باطل طریقے سے کھانے کی طرف بھی اور سورت کی ابتدا سے یہاں تک جتنی چیزیں منع کی گئی ہیں ان سب کی طرف بھی۔

وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيْرًا: یہ انداز بیان ڈانٹنے میں مبالغے پر دلالت کر رہا ہے۔ (رازی) موضح میں ہے: یعنی مغرور نہ ہوں کہ ہم مسلمان دوزخ میں کیوں کر جائیں گے؟ اللہ تعالیٰ پر یہ آسان ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.