تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 111) اِلَّاۤ اَذًى: اَذًى میں تنوین تقلیل و تحقیر کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ معمولی تکلیف کیا ہے، مراد زبانی بہتان تراشی اور سازشیں ہیں، مگر میدان میں تمھارے مقابلے میں ٹھہر نہیں سکیں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ یہود کو مسلمانوں کے مقابلے میں ہر جگہ شکست ہوئی اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا، بالآخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے انھیں جزیرۂ عرب سے جلاوطن کر دیا۔ یہ آیت اخبار بالغیب اور پیشین گوئی پر مشتمل ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس میں فتح و کامیابی اور نصرت کی بشارت دی ہے۔ اب اگرچہ یہود نصرانیوں کے بل بوتے پر فلسطین کے کچھ حصے اور بیت المقدس پر قابض ہیں، مگر وہ وقت قریب آ رہا ہے کہ جب مسلمانوں کے ساتھ یہود کی جنگ میں پتھر اور درخت بھی مسلمان کو بلا کر کہیں گے: اے مسلم! یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے، اسے قتل کر دے۔ [ مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعۃ حتی…: ۲۹۲۱، ۲۹۲۲ ]



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.