تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 60)اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ …: یعنی عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں تمھارے سامنے جو حق بیان ہوا ہے یہ تیرے رب کی طرف سے ہے۔ اَلْحَقُّ میں الف لام عہد کا ہے جس کا اشارہ گزشتہ بیان کی طرف ہے، اس لیے ترجمہ یہ حق تیرے رب کی طرف سے ہے کیا گیا ہے۔ اور اس میں شک و شبہ کی ہر گز گنجائش نہیں ہے۔ (ابن کثیر) یہ خطاب بظاہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر مقصود تمام مسلمانوں کو تنبیہ کرنا ہے۔ (رازی)



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.