تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 16) اَلَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ …: یعنی اللہ تعالیٰ کے متقی بندے، جنھیں آخرت میں مذکورہ نعمتیں حاصل ہوں گی، وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں اور جن میں وہ صفات پائی جاتی ہیں جن کا اگلی آیت میں ذکر آ رہا ہے۔

اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا: اس دعا میں اپنے ایمان لانے کا ذکر کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے، اس سے دعا کے لیے عمل کا وسیلہ پیش کرنا ثابت ہوتا ہے، جیسا کہ «‏‏‏‏اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ» میں ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.