تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 179) قصاص میں زندگی کے معنی یہ ہیں کہ اس سزا کے خوف سے لوگ قتل کرنے سے رک جائیں گے اور کوئی شخص دوسرے کے قتل پر جرأت نہیں کرے گا۔ پس تَتَّقُوْنَ کے معنی یہ ہیں تاکہ تم دوسرے کو قتل کرنے سے بچ جاؤ مگر اس کے معنی عام لینا بہتر ہے تاکہ تم گناہ سے کنارہ کرکے آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جاؤ۔ علماء نے لکھا ہے کہ یہ آیت اختصار اور جامعیت میں بے نظیر ہے۔ سعودی عرب میں بے مثال امن اسی آیت پر عمل کی برکت سے ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.