تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 9،8) اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ …: أَوْصَدَ يُوْصِدُ إِيْصَادًا (افعال) اَلْبَابَ دروازہ بند کر دینا۔ مُؤْصَدَةٌ اسم مفعول ہے، بند کی ہوئی۔ عَمَدٍ عَمُوْدٌ کی جمع ہے، یعنی انھیں جہنم میں لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ باندھ کر چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا، حتیٰ کہ کوئی دروازہ یا کھڑکی بلکہ کوئی شگاف یا درز بھی باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ [ أَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْھَا ] دوسرا معنی یہ ہے کہ اس آگ کے شعلے لمبے لمبے ستونوں کی شکل میں ہوں گے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.