تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 6) اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ …: الْبَرِيَّةِ بَرَأَ يَبْرَأُ بَرْأً وَ بُرُوْءًا (ف) (پیدا کرنا) سے فَعِيْلَةٌ کے وزن پر اسم مفعول کے معنی میں ہے، مخلوق۔ یعنی یہ لوگ تمام مخلوق حتیٰ کہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏اُولٰٓىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ» [ الأعراف: ۱۷۹ ] یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں۔ کیونکہ یہ جان بوجھ کر حق کی مخالفت کر رہے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.