تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 1) وَ الْفَجْرِ: الْفَجْرِ سے مراد صبح ہے۔ سورۂ تکویر میں بھی یہ قسم مذکور ہے: «‏‏‏‏وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ» ‏‏‏‏ [ التکویر: ۱۸ ] اور قسم ہے صبح کی جب وہ سانس لیتی ہے۔ ضروری نہیں کہ اس سے کسی خاص دن کی صبح ہی مراد لی جائے، ہر صبح ہی قیامت کی دلیل ہے، جس کے ساتھ سوئی ہوئی مخلوق بیدار ہو جاتی ہے اور موت کے بعد اٹھنے کا منظر سامنے آ جاتا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.