تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 17،16) بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا …: فرمایا،آخرت کی بھلائی کے کاموں میں تم اس لیے کوتاہی کرتے ہو کہ دنیا کے مشغلوں کو چھوڑنا تمھیں شاق گزرتا ہے، حالانکہ تم اسے نہ بھی چھوڑو گے تو وہ تمھیں چھوڑ دے گی، کیونکہ وہ باقی رہنے والی نہیں ہے اور اگر آخرت کو اختیار کر لو گے تو وہ تمھیں کبھی نہیں چھوڑے گی، پھر سوچ لو کسے ترجیح دینی چاہیے۔ (خلاصہ احسن التفاسیر)



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.