تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 2) الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰى: الَّذِيْ خَلَقَ (جس نے پیدا کیا) اس کا مفعول بہ محذوف ہے، یعنی یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں کہ کسے پیدا کیا، کیونکہ پیدا کرنا کام اسی کا ہے اور سب اسی کی مخلوق ہیں۔ فَسَوّٰى پس درست بنایا یعنی ہر چیز کو ٹھیک، متوازن اور عمدہ ترین شکل میں بنایا، کوئی چیز بے ڈھب اور غیر متوازن نہیں، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏الَّذِيْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهٗ» ‏‏‏‏ [ السجدۃ: ۷ ] وہ جس نے جو چیز پیدا کی خوب صورت پیدا کی۔ اس آیت میں اور اس کے بعد کی آیات میں رب تعالیٰ کی بعض وہ صفات بیان ہوئی ہیں جن کی وجہ سے وہ تسبیح کا مستحق ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.