تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12،11) وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ …: الرَّجْعِ کی تفسیر مجاہد نے بارش کی ہے۔ [دیکھیے بخاري، التفسیر، باب سورۃ الطارق، بعد ح: ۴۹۴۰ ] اکثر مفسرین نے یہی معنی کیا ہے۔ الرَّجْعِ کا لفظی معنی لوٹنا یا لوٹانا ہے، چونکہ بارش بار بار پلٹ کر برستی ہے، اس لیے اسے رجع کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سمندر کا پانی بھاپ بنتا ہے، وہ بھاپ پلٹ کر پھر بارش کی صورت میں برستی ہے، پھر وہ پانی اڑتا ہے پھر برستا ہے، اس لیے اسے رجع کہا ہے۔ الصَّدْعِ کا معنی پھٹنا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.