تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 22،21) بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ …: اور اگر ان کا جھٹلانا اس خیال سے ہے کہ یہ کلامِ الٰہی نہیں یا اس میں شیطان کا کچھ دخل ہے تو ان کی یہ بات بھی غلط ہے، بلکہ یہ بڑی شان والا قرآن ہے، اس لوح میں سے اتارا گیا ہے جس کی فرشتوں کے ذریعے سے حفاظت کی جاتی ہے، کسی شیطان کا اس میں دخل نہیں ہو سکتا۔ اس کے کلام الٰہی ہونے میں کوئی شبہ نہیں، اگر انھیں شبہ ہے تو وہ بھی اس جیسی کوئی سورت بنا کر لے آئیں، جب یہ نہیں کرسکتے تو اس کے کلامِ الٰہی ہونے میں کیا شبہ رہ گیا؟ (ماخوذ از احسن التفاسیر)



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.