تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 23) وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ: يُوْعُوْنَ وِعَاءٌ سے مشتق ہے، جس کا معنی برتن ہے، أَوْعَي الْمَالَ اس نے مال جمع کیا۔ یہاں مراد یہ ہے کہ جو اعمال وہ آخرت کے لیے جمع کر رہے ہیں، زبانی جھٹلانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے دلوں میں جو کبر و عناد جمع کر رکھا ہے اور آپ کے خلاف جو جو سازشیں انھوں نے تیار کر رکھی ہیں وہ اللہ کو ان سے بھی زیادہ معلوم ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.