تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 15،14) اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ …: حَارَ يَحُوْرُ حَوْرًا (ن) لوٹنا۔ پیٹھ کے پیچھے اعمال نامہ ان لوگوں کو ملے گا جن کا خیال تھا کہ وہ دوبارہ زندہ نہیں ہوں گے اور نہ کوئی حساب کتاب ہوگا۔ فرمایا، کیوں نہیں! یقینا تمھارا حساب ضرور ہونا تھا، تمھارا رب تمھارے اعمال و اقوال اور احوال سب کچھ خوب دیکھ رہا تھا اور تمھارا اعمال نامہ بھی تیار کروا رہا تھا، مگر اس نے اپنی حکمت بالغہ کے تحت تمھیں مہلت دے رکھی تھی، اب وہ مہلت ختم ہو گئی، اب اپنے انکار اور بے فکری کا نتیجہ بھگتو۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.