تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 1) اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ: دوسری جگہ فرمایا: «‏‏‏‏وَ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا» ‏‏‏‏ [ النبا: ۱۹ ] اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے دروازے ہو جائے گا۔ اور فرمایا: «‏‏‏‏وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ تَنْزِيْلًا» [ الفرقان: ۲۵ ] جس دن آسمان بادلوں کے ساتھ پھٹے گا اور فرشتے گروہ در گروہ اتارے جائیں گے۔ یہ نفخہ ثانیہ کے ساتھ ہو گا، آگے زمین سے مردوں کے نکلنے کے ذکر سے بھی یہی معلوم ہو رہا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.