تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 26،25) يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍ …: رَحِيْقٍ خالص شراب جس میں کھوٹ نہ ہو۔ مَخْتُوْمٍ اگرچہ جنت میں شراب کی نہریں موجود ہیں، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ» [ محمد: ۱۵ ] اور شراب کی کئی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے لذیذ ہیں مگر یہ ایک خاص شراب ہوگی، جو برتنوں میں بند ہوگی، جن پر مہر مٹی یا راکھ کے بجائے کستوری کی ہوگی۔ خِتٰمُهٗ مِسْكٌ کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ پیتے وقت آخری گھونٹ کے ساتھ کستوری جیسی خوشبو آئے گی نہ کہ دنیا کی شراب کی طرح بدبو کا بھبھوکا اٹھے گا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.