تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 14،13) اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍ …: فرشتوں کے تیار کردہ اعمال ناموں کا نتیجہ یہ ہے کہ نیک لوگ نعمت میں اور نافرمان بھڑکتی ہوئی آگ میں ہوں گے۔ الْاَبْرَارَ بَرٌّ کی جمع ہے، وہ شخص جس میں بِرٌّ (نیکی) پائی جائے۔ نیکی کیا ہے اور نیک کون ہے اس کی تفصیل سورۂ بقرہ کی آیت (۱۷۷) یعنی آیت بر میں ملاحظہ فرمائیں۔ الْفُجَّارَ فَاجِرٌ کی جمع ہے، یہاں مراد کافر ہیں، کیونکہ مومن ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.