تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11) وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ: كَشَطَ (ض) اَلشَّيْءَ کسی چیز سے وہ چیز اتار دینا جس نے اسے ڈھانپ رکھا ہو۔ كَشَطَ الْبَعِيْرَ اونٹ کی کھال اتارنا۔ عالم بالا پر آسمان کا پردہ جو کھال کی طرح چڑھا ہوا ہے اسے اتار کر تہ کر دیا جائے گا۔ (طبری) جیساکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: «يَوْمَ نَطْوِي السَّمَآءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ» [ الأنبیاء: ۱۰۴] جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں۔ کھال اتار دیے جانے کے بعد عالم بالا سب کے سامنے آشکار ہو جائے گا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.