تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 31) اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ مَفَازًا: جہنم اور جہنمیوں کے بعد جنت اور جنتیوں کا ذکر ہے۔ یہاں متقین کا ذکر ان لوگوں کے مقابلے میں آیا ہے جنھیں کسی حساب کی توقع نہ تھی اور جنھوں نے اللہ کی آیات کو بالکل جھٹلادیا تھا، یعنی اعمال کے حساب سے ڈرنے والوں اور کفر وتکذیب سے ڈرنے والوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ مَفَازًا مصدر ہو تومعنی ہے کامیابی اور ظرف ہو تو معنی ہے کامیابی کا مقام۔ مَفَازًا میں تنوین ایک بڑی کا مفہوم ادا کر رہی ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.