تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 4) اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ …: سَلٰسِلَاْ سِلْسِلَةٌ کی جمع ہے، زنجیریں۔ اَغْلٰلًا غُلٌّ کی جمع ہے، طوق۔ انسان کی پیدائش کی ابتدا اور راہ حق کی طرف اس کی رہنمائی ذکر کرنے کے بعد ہدایت قبول کرنے سے انکار کرنے والوں کا اور نیک لوگوں کا انجام ذکر فرمایا کہ ہم نے کفار کے لیے زنجیریں، طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ کفار کے لیے اغلال اور سلاسل کا ذکر سورۂ حاقہ (۳۰ تا ۳۳) اورسورۂ مومن (۶۹ تا ۷۲) میں دیکھیے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.