تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 21،20) كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ…: یہاں سے پھر وہی سلسلۂ کلام شروع ہوتا ہے جو لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ سے پہلے چل رہا تھا۔ فرمایا تمھارے قیامت کا انکار کرنے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ یہ ہے کہ تم دنیا سے محبت کرتے ہو اور اس کی محبت میں آخرت کو چھوڑ ہی بیٹھے ہو، کیونکہ دنیا جلدی ملنے والی اور نقد ہے جب کہ آخرت بعد میں آئے گی اور ادھار ہے، حالانکہ اس نقد کی راحتیں اور رنج عارضی ہیں اور آخرت ہمیشہ رہنے والی اور کہیں بہتر ہے، جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا (16) وَ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰى» [ الأعلٰی: 17،16 ] بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔ حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.