تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12تا14)وَ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا …: مَمْدُوْدًا مَدَّ يَمُدُّ (ن) سے اسم مفعول ہے، پھیلایا ہوا۔ یعنی مال مویشی، کھیت، باغات، کاروبار اور تجارت وغیرہ ہر قسم کا لمبا چوڑا مال عطا کیا۔ شُهُوْدًا شَاهِدٌ کی جمع ہے، ہر وقت خدمت میں حاضر بیٹے عطا کیے۔ بیٹے اللہ کی نعمت ہیں اور پاس رہ کر سارا کام سنبھال لیں اور خدمت کے لیے مستعدرہیں تو مزید نعمت ہیں۔ مَهَّدْتُّ (تفعیل) بچھانا، مہیا کرنا۔ یعنی مال و اولاد کے ساتھ جاہ و حشمت اور سرداری کے تمام اسباب اس کے لیے ہموار کر دیے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.