تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 25) وَ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِيْنَ: حَرْدٍ کا ایک معنی ہے قصد و ارادہ،یعنی وہ پختہ ارادے کے ساتھ نکلے کہ کسی مسکین کو باغ میں گھسنے نہیں دیں گے اور دوسرا معنی ہے شدید غصہ، یعنی وہ مساکین پر سخت غصے کے عالم میں نکلے۔ دونوں صورتوں میں قٰدِرِيْنَ کا معنی ہے اس حال میں کہ وہ اپنے خیال میں باغ کے پھل پر قادر تھے۔ حَرْدٍ کا تیسرا معنی ہے روکنا، یعنی وہ صبح صبح اس حال میں نکلے کہ (اپنے خیال میں) مساکین کو روکنے پر قادر تھے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.