تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11) هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيْمٍ: هَمَّازٍ هَمَزَ يَهْمُزُ هَمْزًا (ن) سے مبالغے کا صیغہ ہے، بہت طعنہ دینے والا، عیب لگانے والا۔ مَشَّآءٍ مَشٰي يَمْشِيْ مَشْيًا (ض) (چلنا) سے مبالغے کاصیغہ ہے، بہت چلنے والا، بہت دوڑ دھوپ کرنے والا۔ نَمِيْمٌ چغلی، خرابی ڈالنے کی نیت سے کسی کی بات دوسرے شخص تک پہنچانا۔ ان دونوں صفتوں کا خلاصہ دوسروں پر عیب لگانا ہے۔ هَمَّازٍ وہ جو دوسرے کے منہ پر عیب لگاتا اور طعنہ دیتا ہے۔ مَشَّآءٍ بِنَمِيْمٍ وہ جو پیٹھ پیچھے چغلی کرتا ہے۔ یعنی بس چلے تو جرأت سے منہ پر طعنہ زنی اور عیب جوئی کرتا ہے اور بس نہ چلے تو پیٹھ پیچھے دوڑ دھوپ جاری رکھتا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.