تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 15) فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْيَةٌ …: اس سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن کفار و منافقین کا ٹھکانا ایک ہی ہوگا، جو آگ ہے۔ وہاں وہ مال نہ منافقین کے کام آئے گا جس کی وجہ سے وہ نفاق کا شکار رہے، نہ کفار کے کہ اس کے ساتھ فدیہ دے کر عذاب سے چھوٹ جائیں اور نہ ہی آگ کے سوا ان کا کوئی یار و مدد گار ہو گا اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ آل عمران (۹۱)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.