تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 72،71) اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنَ …:أَوْرٰي يُوْرِيْ (افعال) النَّارَ آگ سلگانا۔ یہ چوتھی دلیل ہے جو یہاں اللہ تعالیٰ کی توحید اور قیامت کے حق ہونے کے ثبوت کے لیے لائی گئی ہے۔ (دیکھیے یٰس: ۸۰) اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِـُٔوْنَ میں خبر پر الف لام سے حصر پیدا ہو رہا ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.