تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 51تا56) ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ…: الْهِيْمِ أَهْيَمُ (مذکر) اور هَيْمَاءُ (مؤنث) کی جمع ہے، بروزن فُعْلٌ ہاء پر اصل میں ضمہ تھا، یاء کی مناسبت سے ضمہ کو کسرہ سے بدل دیا، جیسے أَبْيَضُ اور بَيْضَاءُ کی جمع بِيْضٌ ہے۔ وہ اونٹ جنھیں ہیام (بروزن زکام) کا مرض لاحق ہو، یعنی ایسی پیاس جس سے اونٹ پانی پیتے جاتے ہیں مگر وہ بجھتی ہی نہیں، حتیٰ کہ وہ مر جاتے ہیں یا قریب الموت ہو جاتے ہیں۔ ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ صافات (۶۲ تا ۶۸)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.