تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 41تا44) وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ …: سَمُوْمٍ کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ طور (۲۷) کی تفسیر۔ يَحْمُوْمٍ سیاہ دھواں۔ یہ حُمَمٌ (بروزن صُرَدٌ، بمعنی کوئلہ) سے يَفْعُوْلٌ کے وزن پر ہے۔ أَحَمُّ سیاہ۔ یعنی وہ دھواں جس میں سیاہی اور گرمی دونوں ہوں۔ یعنی جہنمیوں کو کہیں سایہ نہیں ملے گا، ملے گا تو سخت سیاہ اور گرم دھوئیں کا، جس میں نہ کوئی ٹھنڈک ہو گی اور نہ کوئی راحت یا آسائش ہو گی۔ مزید دیکھیے سورۂ مرسلات (۲۹ تا ۳۴)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.