تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 31) وَ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍ:سَكَبَ يَسْكُبُ سَكْبًا وَ تَسْكَابًا (ن) الْمَاءَ پانی گرانا۔ اَلسَّكْبُ لگاتار بارش۔ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍ سے مراد آبشاروں سے گرنے والا اور مسلسل بہنے والا پانی ہے۔ تَسْنِيْمٍ میں بھی یہی مفہوم پایا جاتا ہے۔ (دیکھیے مطففین: ۲۷) واضح رہے کہ جنت کی بے شمار نعمتیں ایسی ہیں جو سابقون اور اصحاب الیمین دونوں کے لیے مشترک ہیں، البتہ ان کی کیفیت میں فرق ہو سکتا ہے۔ اگلی آیت میں فَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍ کا بھی یہی معاملہ ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.