تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 68) فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌ: فَاكِهَةٌ اسم جنس ہے، اس میں ہر پھل آ جاتا ہے۔ کھجور اور انار بھی فَاكِهَةٌ میں شامل ہیں، مگر عرب میں ان کی کثرت اور ان کے پسندیدہ پھل ہونے کی وجہ سے ان کا الگ ذکر فرمایا ہے۔ مقربین کے لیے مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ اور اصحاب الیمین کے لیے فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌ فرمایا۔ دونوں کا فرق واضح ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.