تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 54) مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰى فُرُشٍ …: مُتَّكِـِٕيْنَ وَكِئَ سے اِتَّكَأَ يَتَّكِئُ اِتِّكَاءً (افتعال) سے اسم فاعل مُتَّكِئٌ کی جمع ہے، پہلو پر کہنی کے سہارے لیٹے ہوئے یا ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے شخص کو کہتے ہیں۔ فُرُشٍ فِرَاشٌ کی جمع ہے، جیسے كِتَابٌ کی جمع كُتُبٌ ہے۔ بَطَائِنٌ بِطَانَةٌ کی جمع ہے، گدے کے بیرونی حصے کو ظِهَارَةٌ اور اندرونی حصے کو بِطَانَةٌ کہتے ہیں۔ اردو میں بِطَانَةٌ کو استر اور ظِهَارَةٌ کو ابرا کہتے ہیں۔ اِسْتَبْرَقٍ موٹا ریشم جس میں سونے کی تاریں ہوں۔ یعنی اپنے رب سے ڈرنے والے یہ جنتی بے فکری کے ساتھ ایسے بستروں پر ٹیک لگا کر بیٹھے یا لیٹے ہوں گے جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے۔ جب استر ایسے ہوں گے تو ابرے کس شان کے ہوں گے۔

وَ جَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ: جَنَا جَنٰي يَجْنِيْ (ض) (پھل چننا) سے مصدر بمعنی اسم مفعول ہے، پھل۔ دَانٍ دَنَا يَدْنُوْ دُنُوًّا (ن) سے اسم فاعل ہے، قریب۔ یعنی دونوں باغوں کا پھل قریب ہو گا، کھڑے، بیٹھے اور لیٹے جب چاہیں گے چن سکیں گے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.