تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 35) يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ …: شُوَاظٌ آگ کا شعلہ جس میں دھواں نہ ہو اور نُحَاسٌ دھواں۔ نُحَاسٌ کا معنی تانبا بھی ہے، مراد پگھلا ہوا تانبا ہے۔ اِنْتَصَرَ يَنْتَصِرُ اِنْتِصَارًا اپنا بچاؤ کرنا، انتقام لینا۔ یعنی تم ہمارے قبضے سے کسی صورت بھی نکل کر بھاگ نہیں سکتے، اگر تم یہ ارادہ کرو گے تو تم پر خالص آگ کے شعلے برسائے جائیں گے، جو تمھیں جلا کر بھسم کر دیں گے اور دھواں جو تمھارے سانس تک بند کر دے گا، پھر نہ تم اپنا بچاؤ کر سکو گے اور نہ کسی طرح انتقام لے سکو گے۔ یہ معنی بھی ہو سکتا ہے کہ تم پر آگ کے شعلوں کے ساتھ پگھلا ہوا تانبا پھینکا جائے گا، جو دونوں تمھیں جلا کر راکھ بنا دیں گے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.