تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 28) فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: زمین پر موجود ہر شخص کے فنا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت تو ظاہر ہی ہے، اس میں اس کی نعمت بھی ہے،کیونکہ مرنے کے بغیر کوئی شخص اس کی جنت کا وارث نہیں بن سکتااور نہ اس کا دیدار حاصل کر سکتا ہے۔ ایک فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

بے فنائے خود میسر نیست دیدار شما

مے فروشد خویش را اوّل خریدار شما

اپنے فنا کے بغیر تمھارا دیدار میسر نہیں ہوتا، تمھیں خریدنے والے کو پہلے اپنا آپ بیچنا پڑتا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.