تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12) وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّيْحَانُ: الْحَبُّ دانے، جیسے گندم، چنے، چاول وغیرہ،یعنی غلّہ جو انسان کی خوراک بنتا ہے۔ الْعَصْفِ دانوں کے اوپر کا چھلکا، بھوسا، جو جانوروں کی خوراک بنتا ہے، سورۂ فیل میں ہے: «‏‏‏‏فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ» [ الفیل: ۵ ] کھائے ہوئے بھوسے کی طرح۔ الرَّيْحَانُ خوشبودار پودے اور پھول جو آدمی کے دماغ کو معطر کرتے ہیں۔ فَاكِهَةٌ سے وہ پھل مراد ہیں جو صرف لذت کے لیے کھائے جاتے ہیں اور النَّخْلُ سے وہ پھل مراد ہیں جو لذت اور خوراک دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور الْحَبُّ سے مراد غلے وغیرہ ہیں جو خوراک کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور الرَّيْحَانُ سے مراد جو خوشبو کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.