تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 57) اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ: الْاٰزِفَةُ کے معنی کے لیے دیکھیے سورۂ مومن (۱۸) کی تفسیر۔ یعنی یہ رسول تمھیں جس آنے والی قیامت سے ڈراتا ہے وہ بالکل قریب آ چکی ہے، اس لیے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سنبھل جاؤ، یہ مت سوچو کہ ابھی بہت وقت پڑا ہے، کیونکہ کسی کو خبر نہیں کہ اگلا سانس آئے گا یا نہیں اور جس کی موت آ گئی اس کی قیامت تو قائم ہو گئی، کیونکہ اس کے ساتھ ہی عمل کی مہلت ختم ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.