تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 38) اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى: اَلَّا تَزِرُ اصل میں أَنْ لاَ تَزِرُ ہے، أَنْ تفسیریہ ہے یا أَنَّهُ کی تخفیف ہے۔ یہاں سے ابراہیم اور موسیٰ علیھما السلام کے صحیفوں میں سے چند احکام نقل فرمائے ہیں، ان میں سے پہلا یہ ہے کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان) کسی دوسری (جان) کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انعام (۱۶۴)، بنی اسرائیل (۱۵) اور فاطر (۱۸)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.