تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 9) يَوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا: مَارَ يَمُوْرُ مَوْرًا (ن) کسی چیز کا تیزی سے حرکت کرنا اور آگے پیچھے اور دائیں بائیں زور سے ہلنا، الٹ پلٹ ہونا، چکر کھانا۔ مَوْرًا مصدر تاکید کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ سخت لرزنا کیا گیا ہے۔ يَوْمَ لَوَاقِعٌ کا ظرف ہے، یعنی تیرے رب کا عذاب اس دن واقع ہونے والا ہے جب آسمان میں سخت لرزہ پیدا ہو گا اور وہ نہایت تیزی سے چکر کھائے گا اور آخر کار پھٹ جائے گا۔ قیامت کے دن آسمان پر گزرنے والے احوال کے لیے دیکھیے سورۂ فرقان(۲۵)، رحمن(۳۷)، حاقہ(۱۶)، معارج(۸)، مزمل(۱۸)، مرسلات(۹)، نبا(۱۹)، تکویر(۱۱)، انفطار(۱)، انشقاق(۱)، ابراہیم(۴۸)، انبیاء(۱۰۴) اور سورۂ زمر(۶۷)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.