تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 60) فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا …: فَوَيْلٌ پر تنوین تہویل کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ بڑی ہلاکت کیا گیا ہے۔ جس دن کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں سے مراد قیامت کا دن ہے، جس کا سورت کے شروع میں ذکر ہے، فرمایا: «‏‏‏‏اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ (5) وَّ اِنَّ الدِّيْنَ لَوَاقِعٌ» ‏‏‏‏ [ الذاریات: ۵، ۶ ] کہ بلاشبہ جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقینا سچا ہے۔ اور بلاشبہ جزا یقینا واقع ہونے والی ہے۔ سورۂ معارج میں قبروں سے نکلنے کے دن کے متعلق فرمایا: «‏‏‏‏ذٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ» ‏‏‏‏ [ المعارج: ۴۴ ] یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.