تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11) الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ:غَمَرَ يَغْمُرُ غَمْرًا (ن) اَلْمَاءُ کا معنی پانی کا کسی چیز کو ڈھانپ لینا ہے، اس لیے گہرے پانی کو غَمْرَةٌ کہتے ہیں۔ سختی اور موت کو اور جہالت و غفلت کو بھی غَمْرَةٌ کہتے ہیں، کیونکہ وہ بھی آدمی کی عقل کو ڈھانپ لیتی ہیں۔ غَمْرَةٍ پر تنوین تعظیم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ بڑی غفلت کیا گیا ہے۔ سَاهُوْنَ سَهَا يَسْهُوْ سَهْوًا (ن) سے اسم فاعل کی جمع ہے، بھولے ہوئے۔ یعنی انھوں نے آخرت کا انکار محض خیال اور اندازے کی بنا پر کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس کی تیاری سے بہت بڑی غفلت میں مبتلا ہو کر اپنے خوفناک انجام کو بھولے ہوئے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.