تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 5) سَيَهْدِيْهِمْ وَ يُصْلِحُ بَالَهُمْ: یعنی اللہ تعالیٰ ان کی محنت ٹھکانے لگائے گا، انھیں جنت کے راستے پر لے جائے گا اور آخرت میں پیش آنے والے تمام مراحل میں ان کی حالت کو درست رکھے گا۔ عبد اللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ يُغْفَرُ لِلشَّهِيْدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ ] [ مسلم، الإمارۃ، باب من قتل في سبیل اللہ کفرت خطایاہ إلا الدین: ۱۸۸۶ ] قرض کے سوا شہید کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ شہادت اور شہداء کے مزید بہت سے فضائل کی تفصیل کے لیے کتبِ احادیث میں سے جہاد کے ابواب ملاحظہ فرمائیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.